نئی دہلی، 9 ؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )عام آدمی پارٹی نے بی جے پی سے مطالبہ کیا کہ وہ غازی آباد میں ایک کار سے ضبط تین کروڑ روپے کے ذریعہ کا خلاصہ کرے، جسے پارٹی کے دہلی ہیڈ کوارٹر سے مبینہ طور پر پارٹی کے لکھنؤ دفتر لے جایا جا رہا تھا۔پارٹی نے اشارہ دیا کہ یہ کالا دھن تھا۔آپ لیڈر دلیپ پانڈے نے دعوی کیا کہ کل جب اس کار کو روکی گئی تو کار کے ڈرائیور نے پولیس بیرکیڈ کو توڑنے کی کوشش کی۔کار اجیت مشرا نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔پانڈے نے یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ کار سے سفر کر رہے دو لوگوں نے قبول کیا ہے کہ پیسے بی جے پی کے لکھنؤ دفتر بھیجا جا رہا تھا۔یہاں تک کہ بی جے پی کی غازی آباد اکائی کے سابق سربراہ تھانے میں ان دونوں کو چھڑانے کے لیے بھی آئے۔انہوں نے تعجب کے ساتھ پوچھا کہ ایسے میں کوئی یہ کیوں نہ مانے کہ یہ کالا دھن تھا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ بی جے پی پیسوں کے ذریعہ اور اس کا اس کو کہاں خرچ کرنے کا منصوبہ تھا ، اس کا خلاصہ کرے۔پانڈے نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی ڈیجیٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں، فنڈ ٹرانسفر کے الیکٹرانک دور میں بی جے پی کی کیا مجبوریاں تھیں کہ اس نے تین کروڑ روپے اس طرح سے بھیجنے کا خطرہ مول لیا ۔انہوں نے دعوی کیا کہ بی جے پی نہ صرف غیر ملکی پیسے پر سپریم کورٹ کو صحیح جواب دینے میں ناکام رہی بلکہ ایسا لگتا ہے کہ وہ دولت کے نامعلوم ذرائع کو فروغ دے رہی ہے، جو بلیک منی کی جڑ ہے۔